فنانس سپلیمنٹری ترمیمی بل 18ء میں حکومت کو شکست کا سامنا


تحریک انصاف کی حکومت فنانس سپلیمنٹری ترمیمی بل 2018ء پر شکست کا سامنا ہے ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے حکومتی ترامیم کی مخالفت کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے خام مال کی 34 اشیا پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ۔

اپوزیشن جماعت ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کا اعلان کرتی رہی لیکن اثرات واضح نہ کر سکی۔ اجلاس میں سینیٹرز کی اکثریت نے مصدق ملک کے نکتہ نظر کی حمایت کی اور حکومت کی تجویز کردہ ترامیم کی مخالفت کردی ۔

اجلاس میں سینیٹر ہارون اختر نے تنخواہ دار طبقے کا زیادہ سے زیادہ ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس 25 سےکم کر کے 20 فی صد کیا جائے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ تجویز پر کام کریں گے، معاشی اثر بھی دیکھیں گے، گزشتہ مالی سال سے انکم ٹیکس کی شرح کم کی ہے ۔

Facebook Comments HS