خاتون ٹیچر نے نمبر کاٹنے کی دھمکی دیتے ہوئے بار بار کم عمر طالب علم کو جسمانی تعلق قائم کرنے پہ پر مجبور کردیا


خاتون ٹیچر نے نمبر کاٹنے کی دھمکی دے کر طالب علم کو انتہائی شرمناک کام پر مجبور کردیا اور۔۔۔

امریکا میں سامنے آنے والے تازہ ترین واقعے میں ایک خاتون ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیاہے جو امتحان میں نمبر کاٹنے کی دھمکی دے کر اپنے ایک طالب کو بار بار جنسی تعلق پر مجبور کرتی رہی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق عدالت میں پیش کئے گئے مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ ٹیچر جینفر پولا ہیڈی آرو نے اپنی پوزیشن اور اختیار کا غلط استعمال کرتے ہوئے طالب علم کو مجبور کیا کہ وہ اس کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرے۔ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر کے مہینے میں جینفر نے طالب علم کو متعدد بار اپنے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنے پر مجبور کیا۔ اس نے یہ شیطانی فعل جگہ جگہ کیا، کبھی اپنی ذاتی گاڑی میں ، کبھی گھر پر ، اور حتیٰ کہ سکول کی گراﺅنڈ میں بھی۔

تحقیقات کے دوران طالب علم نے پولیس کو بتایا کہ جینفر اسے دھمکی دیتی تھی کہ ” تمہارے گریڈز کا اختیار صرف میرے پاس ہے اگر تم نے میرے بات نہیں مانی تو میں تمہارانتیجہ برباد کردوں گی“ ۔ دو ماہ سے زائد تک یہ معاملہ چلتا رہا لیکن بالآخر طالب علم نے اپنی والدہ کو سب کچھ بتا دیا۔ اس کی والدہ کی شکایت پر چارلسٹن پولیس نے جنوبی کیرولائنہ سے تعلق رکھنی والی ٹیچر کو گرفتار کرلیا اور اب اس کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ چارلسٹن کے برک ہائی سکول میں وہ تقریباً ایک سال سے ریاضی کا مضمون پڑھا رہی تھی۔

Facebook Comments HS