خواتین کا انٹرنیٹ کے ذریعے حاملہ ہونا کس طرح ممکن ہے؟

میڈیکل سائنس جدید ہونے کے ساتھ سپرمز عطیہ کرنے اور متبادل ماں کے ذریعے بچے حاصل کرنے جیسے رجحانات آج عام ہو چکے ہیں اور اب خواتین انٹرنیٹ کے ذریعے بھی حاملہ ہو رہی ہیں کیونکہ ان رجحانات کے پنپنے سے متعدد ایسی ویب سائٹس بھی بن گئی ہیں جہاں سپرم عطیہ کرنے والے مرد وں اور متبادل ماں (سروگیٹ)کے طور پر خدمات فراہم کرنے والی خواتین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق مغرب میں خواتین کی اکثریت اب ان ویب سائٹس کے ذریعے مردوں سے رابطہ کررہی ہیں اور ان سے سپرمز حاصل کرکے سنگل مائیں بن رہی ہیں۔
ان ویب سائٹس کی فیس 1300پاﺅنڈ(تقریباً 2لاکھ10ہزار روپے) تک فیس وصول کرتی ہیں اور اس کے عوض خواتین کا سپرم عطیہ کرنے والے مردوں سے رابطہ کرواتی ہیں۔ تاہم ایک تحقیقاتی سروے میں معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیٹ پر اس نوعیت کی غیرمصدقہ ویب سائٹس کی بھی بھرمار ہو چکی ہے جو مفت میں یہ سروس مہیا کر رہی ہیں۔ان ویب سائٹس کے ذریعے سپرمز کے لیے مردوں سے رابطہ کرنے والی کئی خواتین نے بتایا ہے کہ وہ مرد بعد میں بھی ان خواتین کو ہراساں کرتے ہیں اور ان پر جنسی تعلق استوار کرنے کے لیے دباﺅ ڈالتے ہیں۔ زچہ بچہ کی ماہر ڈاکٹر لاریسا کورڈا کا کہنا تھا کہ ”خواتین کو سپرمز حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ مصدقہ ویب سائٹس پر ہی مرد کی تلاش کرنی چاہیے تاکہ وہ بعدازاں کسی ہراسگی کا شکار نہ ہوں۔ میرے خیال میں وہ خواتین اپنے آپ کو خطرے میں ڈالتی ہیں جوکچھ پیسے بچانے کے لیے غیرمصدقہ ویب سائٹس کا سہارا لیتی ہیں۔“


