سیاستدان ارم عظیم فاروقی کے پاﺅں کی تصاویر سوشل میڈٰیا پہ کیا کر رہی ہیں؟
خاتون سیاستدان ارم عظیم فاروقی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے2013 میں قومی اسمبلی کی ریزورسیٹ پر منتخب ہوئیں تاہم انہوں نے 2017 میں ایم کیوایم چھوڑ دی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تاہم آج کل وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر سفید رنگ کے پاﺅں کی تصویر شیئر کی جن کے ناخنوں پر انہوں نے اپنے سوٹ کے ساتھ میچنگ لال رنگ کی نیل پالش بھی لگا رکھی ہے ۔
ارم عظیم کی جانب سے بس تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا ان کے پاﺅں کے دیوانے ہو گئے اور تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کئی صارفین نے انتہائی غیر اخلاقی حد تک بھی کمنٹس کر دیئے ۔
جس کا اندازہ آپ نیچے گئی تصویر میں کمنٹس پڑھ کر لگا سکتے ہیں :
ارم عظیم فاروقی نے اپنے پاﺅں کی تصویر اس قدر وائرل ہوتی دیکھی تو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” میرا خیال ہے میرانام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ میں واحد خاتون سیاستدان ہوں جس کی پاﺅں کی تصویروں کی سوشل میڈیا پر پوجا کی جارہی ہے ،مجھے تو میرے پاﺅں کی قدر کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا ، شکریہ فینز۔“
ایک صارف ارم عظیم کے اس کمنٹ پر میدان میں آیا اور کہنے لگا کہ ” موسمی سیاستدان کی جانب سے یہ ٹویٹ غیر ذمہ درانہ ہے ۔“
ارم عظیم فارقی اس پر میدان میں آئیں اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ میرا ٹویٹر ہے ۔“
اجمل نامی صارف نے کہا کہ ” اتنا ززیادہ جنون۔“
ارم عظیم فاروقی نے جواب دیا کہ ” اور کیوں نہیں ۔“
ایک سمارٹ خان نامی صارف نے کہا کہ ” اور آپ ایک واحد سیاستدان ہیں جو اپنے پاﺅں دکھاتی ہے جبکہ ماورا حسین ایسا کرنے کی تکلیف نہیں کرتیں ۔“
جس پر ارم عظیم فاروقی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کیونکہ اس کے پاس اتنے صاف پاﺅں نہیں ہیں ۔“
سکندر نامی صارف نے کہا کہ ” میں ان کی پوسٹ پر سوال نہیں اٹھا بلکہ صرف ان کو وجہ تلاش کرنے میں مدد کر رہاہوں ۔“
خاتون سیاستدان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اور وجہ ٹویٹ کرنے کی آزادی ہے ۔“












