دنیا کا پرانا ترین جاندار کیسا تھا؟


آسٹریلوی ماہرین کا قدیم کثیر خلوی ملٹی سیلولر جاندار کی دریافت کا اعلان 

آسٹریلوی ماہرین نے دنیا کے قدیم ترین کثیر خلوی ملٹی سیلولر جاندار کی دریافت کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ماہرین نے کہا کہ یہ جانور 55 کروڑ 80 لاکھ سال پہلے زمین پر پایا جاتا تھا۔آسٹریلیئن نیشنل یونیورسٹی(اے این یو)کے سائنسدانوں اور دیگر ماہرین نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اور عجیب و غریب جانور تھا۔ آسٹریلوی ماہرین نے اسے ڈکنسونیاکا نام دیا جو انڈے کی طرح بیضوی تھا اور اس کا گھیر ڈیڑھ میٹر کے لگ بھگ تھا۔اس پر تحقیق کرنے والے پی ایچ ڈی اسکالر ایلیا بوبرووسکی کہتے ہیں کہ یہ فوسل روس کے شمال مغرب میں بحیرہ اسود کے پاس سے ملا ، یہ اتنی اچھی حالت میں ہے کہ اس پر چکنائیوں اور کولیسٹرول مالیکیولز کے آثار بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 75 برس سے ماہرین اس بحث میں گرفتار تھے کہ آیا ڈکنسونیا یک خلوی بڑے امیبا تھے یا پھر پیچیدہ جاندار تھے لیکن کیمبرین دھماکے سے بھی دو کروڑ سال قبل ملنے والے اس قدیم رکاز سے یہ معما حل ہوگیا ہے اوراب اسے دنیا کا قدیم ترین جانور قرار دیا گیا ۔

Facebook Comments HS