فوج اور عدلیہ کو نہیں چھوڑوں گی؛ صحافی صابر شاکر کے مطابق مریم نواز شریف کا دعوی


”میں انہیں چھوڑوں گی نہیں اور۔۔۔“ رہائی کے بعد مریم نواز شریف نے کن سے میٹنگ میں فوج اور عدلیہ کے بارے میں یہ کہا؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، کھلبلی مچا دی

 

معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی ملنے کے بعد مریم نواز شریف نے جاتی امراءمیں بیٹھ کر یہ الفاظ ادا کئے ہیں کہ میں پاک فوج اور عدلیہ کو چھوڑوں گی نہیں اور وقت آنے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا پیپلز پارٹی کیساتھ ضمنی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ اس سے کچھ بڑا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز شریف کی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا ٹیم کیساتھ دوبارہ رابطے کر کے انہیں سرگرم کر دیا گیا ہے جس کا بنیادی کام فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے فوج اور عدلیہ کو چھوڑنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم سے رابطے کر کے انہیں واپس بلایا گیا تو کافی سارے لوگ نہیں آئے کیونکہ انہیں لالی پاپ دیا ہوا تھا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں، اور اگر ہم چلے بھی گئے تو آپ باقاعدہ طور پر سرکاری ملازم رہیں گے کیونکہ آپ انڈر کور کام کر رہے ہیں، ان میں سے بہت سے لوگوں کو وزارت صحت پنجاب سے تنخواہیں دی جا تی تھیں جبکہ کچھ کو پی ٹی وی سے اور کچھ کو دیگر سرکاری اداروں سے تنخواہیں ملتی تھیں لیکن جب حکومت ختم ہوئی تو سب کچھ ختم ہو گیا اور نوجوانوں کے پاس کوئی ریکارڈ بھی نہیں جس کے باعث وہ بغیر نوکری کے پھر رہے ہیں۔

صابر شاکر کے مطابق مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا ٹیم کو دوبارہ سرگرم کر دیا ہے اور انہیں ٹاسک دیا گیا ہے کہ فوج اور عدلیہ کو معاف نہیں کرنا اور اگر مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں انہیں معاف نہیں کروں گی اور بھرپور جواب دوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی اور دونوں کے تعلقات پر جمی برف پگھل گئی ہے، اب ڈرائیونگ سیٹ پر نواز شریف ہیں جو پارٹی کو بھی چلائیں گے اور پارلیمینٹ میں بھی ان کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

Facebook Comments HS