بشریٰ بی بی نے عمران خان سے شادی کے وقت عدت کی مدت کی وضاحت کر دی


 

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی عدت کا عرصہ اپنے سابقہ خاوند خاور مانیکا کے گھر میں ہی پورا کیا تھا اور میری شادی عدت پوری کرنے کے بعد ہوئی تھی ۔

ہم نیوز کے اینکر ندیم ملک کے ساتھ انٹرویو میں عدت کے دوران شادی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر خاور مانیکا ایک مذہبی انسان ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ میں طلاق کے بعد عدت کاعرصہ ان کے گھر ہی پورا کروں۔ اس لئے میں نے عدت اپنے سابق شوہر کے گھر پوری کی جبکہ میڈیا میں میری عدت کے دوران شادی کی خبریں چل رہی تھیں۔ اس وقت ہر انسان کچھ نہ کچھ نہ کچھ بول رہا تھا ۔

Facebook Comments HS