چالیس گز کے مکان میں رہنے والے فالودہ فروش کو سوا دو ارب روپے کراچی میں کس پارٹی نے بھیجھے؟


فالودہ فروش کے بینک اکاؤنٹ میں سوادو ارب روپے کس نے بھیجے؟ تہلکہ خیز انکشاف نے کھلبلی مچا دی

کراچی کے فالودہ شربت فروش کے بینک اکاؤنٹ میں سوا دو ارب روپے بھیجنے والوں کا پتہ چل گیا ہے اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ ٹریڈ اکاؤنٹ ہے جو ٹیکس بچانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فالودے والے کے اکاﺅنٹ میں سوا دو ارب روپے کی خطیر رقم کراچی کے ایک بڑے بزنس گروپ نے بھجوائی جسے تفتیش کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ منی لانڈرنگ کا کیس نہیں بلکہ اسی کی طرز پر ایک نیا کیس ہے،یہ ٹریڈ اکاؤنٹ ہے جس میں 15-2014ءمیں کراچی کے ایک بڑے بزنس گروپ کی جانب سے رقم بھیجی گئی تھی،سال 2016ءمیں سٹیٹ بینک نے اس کی ایس ٹی آر رپورٹ بھیجی تھی لیکن معاملہ تاخیر کا شکار ہوتا رہا تاہم اب فالودہ شربت فروش کو طلب کیا گیا اور اب رقم بھیجنے والے بزنس گروپ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس طرح کے اکاؤنٹ ٹیکس بچانے کیلئے کھولے جاتے ہیں اور اس ان تحقیقات کے دوران کئی دیگر اکاؤنٹس کا بھی پتہ چلا ہے، اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے شہریوں کو کچھ مراعات دی جاتی ہیں اور ان کے نام پر اکاؤنٹ کھول لیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ شربت فروش شہری عبد القادر نے کہاکہ ایف آئی اے کے لیٹرسے اپنے نام پر اکاؤنٹ کھلنے اور 2 ارب روپے کاپتاچلا ہے، معلوم نہیں میرے اکاؤنٹ میں پیسے کیسے ٹرانسفرہوئے؟پولیس بھی میرے گھرکے باہرموجودہے،میں ان پڑھ ہوں مشکل سے اردو میں دستخط کرتاہوں،مجھے یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے انگریزی میں دستخط کیے، 40گزکے مکان میں رہتاہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).