مرچیں اور سرسوں کا تیل ملا کر ملنا اتنی لمبی مونچھوں کا راز ہے


اپنی مونچھوں پر میں یہ چیز لگاتا ہوں جس کی وجہ سے 22 فٹ لمبی ہوگئی ہیں، یہ ریکارڈ ہولڈر ایسا کیا لگاتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

 

گو آج کے دور میں کلین شیو کا رواج عام ہو گیا ہے مگر روایت پسند نوجوان آج بھی مونچھیں رکھنا پسند کرتے ہیں۔اور کچھ نوجوانوں کی تمنا ہوتی ہے کہ مونچھیں لمبی اور گھنی ہوں تا کہ انہیں تاﺅ دینے کا لطف بھی آئے۔ ایسے نوجوانوں کے لئے اس بھارتی شہری کی مثال ضرور دلچسپی کی حامل ہو گی جس کی مونچھیں اتنی لمبی ہیں کہ جو دیکھتا ہے بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 58سالہ گردھار ویاس کا تعلق ریاست راجستھان کے شہر بکندر سے ہے۔ اپنی لمبی مونچھوں کے باعث وہ ایک مقامی سلیبرٹی بن چکا ہے اور جہاں جاتا ہے لوگ اس کے ساتھ تصویریں بنواتے ہیں۔ گردھار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مونچھیں 1985ءسے بڑھا رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ دنیا بھر میں اس جیسی لمبی مونچھیں کسی اور کی نہیں ہیں۔ اس کی مونچھوں کی کل لمبائی 22 فٹ ہے اور وہ ان کی دیکھ بھال پر روزانہ تین گھنٹے صرف کرتا ہے۔

اپنی لمبی مونچھوں کا راز بیان کرتے ہوئے گردھار نے بتایا کہ ”پہلی بات تو یہ ہے کہ مونچھوں کو اتنا لمبا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ مجھے روزانہ ان کی دیکھ بھال کے لئے تین گھنٹے لگانے پڑتے ہیں۔ جاگتے ہی میں پہلا کام یہ کرتا ہوں کہ اپنی مونچھوں کو بستر پر پھیلادیتا ہوں، پھر سرسوں کے سادہ تیل سے ان کی مالش کرتا ہوں۔ یہ مالش مکمل کرنے میں تقریباً دو گھنٹے لگتے ہیں۔ سادہ تیل سے مالش کرنے کے بعد میں سرسوں کے تیل میں لیموں کا رس اور مرچیں ملا کر اس سے مونچھوں کی دوبارہ مالش کرتا ہوں، جس میں مزید ایک گھنٹا لگتا ہے۔ اس مساج سے مونچھوں کے بال تیزی سے بڑھتے ہیں اور یہ چمکدار اور ملائم بھی ہو جاتے ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).