قندیل بلوچ کا مقدمہ؛ فواد چوہدری کا اہم بیان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزموں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مقدمات کو فساد فی العرض سمجھتے ہوئے عوامی مفاد میں ان کافیصلہ ہونا چاہئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ” اس طرح کے مقدمات کو فساد فی العرض سمجھتے ہوئے عوامی مفاد میں ان کافیصلہ ہونا چاہئے، عدالت ایسے سمجھوتوں کو رد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرے، میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس مقدمے پوری ذمہ داری سے دیکھے، مجرم کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔“
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے قاتل کو والد نے معاف کر دیا ہے جبکہ مجرم کی ضمانت کیئے عدالت میں بیان حلفی جمع کر وایا گیا تاہم عدالت نے ضمانت لینے سے انکار کر دیا ہے۔ملزم وسیم مقتولہ کا بھائی ہے جس نے مبینہ طورپر اپنی بہن کو 16 جولائی 2016ءمیں قتل کردیا تھا جس کی ایف آئی آر پولیس تھانہ مظفرآباد میں درج کی گئی تھی۔


