جب آشنا کے ساتھ فرار خاتون نے اوبر ٹیکسی منگوائی اور سامنے ڈرائیونگ سیٹ پہ اس کا شوہر تھا


شادی شدہ خاتون کی شوہر سے بے وفائی، ہوٹل میں محبوب کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد اوبر منگوالی، لیکن جیسے گاڑی آئی تو ڈرائیور کو دیکھ کر ہوش اُڑگئے کیونکہ وہ تو۔۔۔

 

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک شادی شدہ خاتون نے شوہر سے بے وفائی کرتے ہوئے اپنے آشنا کے ساتھ ہوٹل میں وقت گزار اور واپسی پر دونوں نے اوبر منگوا لی لیکن جیسے ہی گاڑی آئی تو ڈرائیور کو دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق کولمبیا کے شہر سانتا مارٹا میں یمی نامی اس بے وفا خاتون نے اپنے محبوب جیزس بیریوس کے ساتھ ہوٹل میں وقت گزارنے کے بعد اس کے ساتھ باہر نکلی تو انہوں نے اوبر منگوائی۔ یمی کو معلوم تھا کہ اس کا شوہر بھی اوبر چلاتا ہے چنانچہ اس نے ٹیکسی آرڈر کرنے سے پہلے ڈرائیور کی تفصیلات پوری طرح چیک کیں۔

ڈرائیور کا نام لیونارڈو تھا، جسے انہوں نے بلایا تھا۔ یمی اور جیزس ہوٹل کے باہر کھڑے ہو کر لیونارڈو کا انتظار کر رہے تھے۔ کچھ ہی دیر میں گاڑی ان کے پاس آ کر رکی اور وہ گاڑی کا نمبر دیکھ کر اس میں جا کر بیٹھ گئے لیکن بیٹھتے ہی یمی کو اپنی غلطی کا احساس ہو گا۔ گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی اور نہیں بلکہ اس کا شوہر بیٹھا تھا۔ یمی کو نہیں معلوم تھا کہ اس کا شوہر لیونارڈو کا دوست ہے۔جیسے ہی یمی نے اپنے شوہر کو دیکھا تو ہڑبڑا گئی اور گاڑی سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی جیزس بھی بھاگ گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ”خاتون کا شوہر چلا کر اپنی بیوی کو بے وفائی کے متعلق پوچھ رہا تھا لیکن اس نے مڑ کر بھی نہیں دیکھا اور اپنے ساتھی مرد کے ساتھ وہاں سے بھاگ گئی۔“

Facebook Comments HS