بیوروکریٹ نے کویتی افسر کا پرس کیوں چوری کیا؟ فواد چوہدری کی وضاحت


اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا پرس اور بریف کیس چوری ہونے کے بعد جب یہ انکشاف ہوا کہ چوری میں ملوث شخص 20 ویں گریڈ کا افسر ہے تو پاکستان کے لئے شدید ندامت کا سامان پیدا ہو گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اس چوری سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک زیادہ تر بیورو کریسی وہ ہے جس کی اخلاقی تربیت نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کی ہے، جب ہماری بیورو کریسی آئے گی تو حالات مختلف ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا پرس اور بریف کیس چوری ہو گیا جس پر حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر 20 ویں گریڈ کے افسر ضرار حیدر چوری میں ملوث پائے گئے۔

Facebook Comments HS