مسلم لیگ ن نے متنازع بیان پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کر دی


پاکستان مسلم لیگ ن نے متنازع بیان پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی اور انکوائری کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ صدر مسلم لیگ نے متنازع بیان پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی اور راجہ ظفر الحق، ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی جو دو ہفتے میں اجلاس بلا کر رانا مشہود سے متنازع بیان پر باز پرس کرے گی اور اپنی رپورٹ صدر مسلم لیگ کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں۔ دو ماہ میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) نے فوری ردعمل دیتے ہوئے رانا مشہود کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).