شین وارن نے دو لڑکیوں کے ساتھ رات گزاری، انہوں نے پیسوں کیلئے تصاویر بیچ دیں


دنیائے کرکٹ کے مشہور ترین سپر سٹارز میں شمار ہونے والے لیجنڈری آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کی زندگی سکینڈلز سے بھی بھری پڑی ہے مگر 12 سال قبل ان کا وہ سکینڈل سامنے آیا جسے یاد کر کے وہ آج بھی دکھی ہو جاتے ہیں۔ شین وارن کی سوانح عمری  No Spin شائع ہو گئی ہے اور اس کتاب کے ذریعے پہلی بار اس سکینڈل کی اندرونی کہانی دنیا کے سامنے آئی ہے۔

شین وارن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ 2006 ءمیں وہ انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے گئے ہوئے تھے جہاں ایک روز شام کے وقت انہیں برطانوی ماڈل گرل کورالی ایشولز کی جانب سے ایک میسج موصول ہوا۔ وہ 25 سالہ کورالی سے شناسائی تو رکھتے تھے مگر ان کا تعلق ہیلو ہائے تک محدود تھا۔ کورالی نے میسج میں لکھا تھا کہ ”میں اور میری دوست ایما تمہارا انتظار کر رہی ہیں۔ آج کی شام ہمارے ساتھ گزارو۔“ شین وارن نے اس دعوت کو قبول کر لیا، مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ ملاقات ان کےلئے زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہونےوالی تھی۔

وہ لکھتے ہیں کہ ” میں نے کورالی کو جوابی میسج میں لکھا کہ تقریبا ً ایک گھنٹے میں پہنچ جاﺅں گا۔ میں نے تین بوتلیں شراب کی خریدیں اور سیدھا نائٹس برج کے علاقے میں کورالی کے فلیٹ پر جا پہنچا۔

ہم نے کچھ دیر شراب نوشی کی اور پھر کورالی اور اس کی دوست ایما نے رقص شروع کردیا۔ وہ بہت ہیجان انگیز رقص کر رہی تھیں جبکہ میں اس دوران سگریٹ اور شراب پی رہا تھا۔ اسی دوران وہ ایک جنسی گڑیا کو بھی کمرے میں لے آئیں جس پر ہم نے خوب قہقہے لگائے پھر اچانک انہوں نے دیوار میں سے ایک بیڈ کھینچ کر باہر نکال لیا اور ہم تینوں اس پر لیٹ گئے۔ ہم نے کئی گھنٹے اکٹھے گزارے، جس کے بعد رات تقریباً اڑھائی بجے میں واپس آیا۔

میں اپنی گاڑی میں ہی چند گھنٹے سویا اور اگلی صبح میرا میچ بھی تھا، لیکن میں نے اس میچ میں 7 وکٹیں لیں۔ جب میچ ختم ہوا تو میں بری طرح تھکا ہوا تھا۔ مجھے سخت نیند آ رہی تھی مگر پھر کچھ ایسا ہوا کہ میری نیند تو کیا ہوش بھی اڑ گئے۔ رات کے وقت میگزین ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کی جانب سے میرے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس میری برہنہ تصویریں ہیں، ایسی تصویریں جن میں مجھے دو ماڈل گرلز کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کورالی اور ایما نے میرے ساتھ گزاری رات کی قابل اعتراض تصاویر انہیں دے دی تھیں اور انہیں انٹرویو بھی دیا تھا۔ مجھے اس بات کا ہمیشہ دکھ رہےگا کہ دوستی کی آڑ میں انہوں نے مجھے دھوکہ دیا۔ انہوں نے یہ ساری منصوبہ بندی کی تھی اور چند پیسوں کی خاطر مجھے رسوا کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).