سانحہ چارسدہ پر ملک بھر میں سوگ


\"bach1\"سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے ، حملے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کر لی گئی۔ ایف آئی آرایچ او تھانہ سرڈھیری کی مدعیت میں درج کر لی گئی۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، آنکھیں پرنم ، دل فگار ، چہرے ملول ، درس گاہ لہو لہو ، سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کے علاوہ بیرون ملک سفارتخانوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ خیبر پختونخوا اور سندھ میں اس المناک سانحے پر تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سانحہ چارسدہ پر سبز ہلالی پرچم سرنگوں ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں حملے کے خلاف یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ ادھر باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کر لی گئی۔ ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری کی مدعیت میں درج کر لی گئی۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments