لندن کے جنسی میلے میں شریک ہونے کے لیے کس لباس کی پابندی ضروری ہے؟


دنیا کے شرمناک ترین میلے کا آغاز ہوگیا جہاں۔۔۔

مغربی دنیا میں جنسی بے راہ روی کا چلن تو عام ہو چکا ہے لیکن لندن میں گزشتہ 11سال سے ایک انتہائی شرمناک میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی تفصیل سن کر ہی آدمی شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گزشتہ روز اس سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں شرکاءپر جنسی تعلق کے حوالے سے کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہوتی اور وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔تاہم اس میں شریک ہونے والوں پر لباس کے حوالے سے کڑی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ کوئی بھی اس میں جینز، ٹرینرز یا سٹریٹ ویئر پہن کر شامل نہیں ہو سکتا۔ اس میلے میں جانے کے لیے خاص تخلیقی ملبوسات پہننے ہوں گے جو ’ڈومینیٹرکس‘ (تشدد کے ذریعے مردوں کو جنسی تسکین فراہم کرنے والی خواتین) اوران سے تشدد کروانے والے مرد پہنتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس میلے کانام ’دی کِنک فیسٹ‘ (The kink fest)ہے جس کا انعقاد پیشہ ور ڈومینیٹرکس نے کیا ہے جو اپنے پیشے میں ’مسٹریس ایبسلوٹ‘ (Mistress Absolute) کے نام سے جانی جاتی ہے۔ مسٹریس ایبسلوٹ کا کہنا تھا کہ ”یہ میلہ مسلسل 11ویں سال بھی شروع ہو چکا ہے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ اس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اس میں ہر طرح کے جنسی ایونٹس ہوں گے اور ہمیں توقع ہے کہ اس سال ہزاروں لوگ اس میلے میں آئیں گے۔ اس میں لوگوں کو جنسی حوالے سے کئی طرح کی ورکشاپس بھی کروائی جائیں گی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).