مرد و خواتین کی جنسی صحت بہتر بنانے والی چند غذائیں جن کا ہمیں علم نہیں تھا


وہ 5 قدرتی چیزیں جو یقینی طور پر مردانہ کمزوری کا علاج کر دیتی ہیں

 

جنسی کمزوری کے خاتمے کے لیے کئی طرح کی ادویات موجود ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے 5ایسی قدرتی چیزیں بتا دی ہیں جو یقینی طور پر مردوں کے اس مسئلے کا خاتمہ کر سکتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کے مطابق یہ پانچ چیزیں اخروٹ، بیریز (Berries)، شاخ گوبھی (Broccoli)، ادرک اور انڈے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے ماہر فزیشن لوری سٹیل سمتھ کا کہنا تھا کہ ’’ان تمام اشیاء میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو یقینی طور پر مردانہ طاقت میں اضافہ کر تے ہیں۔ اخروٹ میں پائے جانے والے غذائی اجزاء دردِ شقیقہ اور کینسر سے لڑائی میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرکے مردانہ جنسی عضو کو خون کی فراہمی تیزتر بناتا ہے جس سے ان کا ایستادگی کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ ‘‘‘

لوری سٹیل سمتھ کا مزید کہنا تھا کہ ’’بلیک بیری اور سٹرابری میں زنک بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو مردوخواتین دونوں کی جنسی خواہش کو تیز کرنے کا کام کرتا ہے۔ زنک مردوں میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون اور سپرمز کی زیادہ پیداوار کا سبب بنتا ہے اور عضو مخصوصہ کی ایستادگی کے مسئلے کو بھی ختم کرتا ہے۔شاخ گوبھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے اور اس کا یہی جزو مردانہ کمزوری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ نظام دوران خون کو بہتر بناتا ہے۔ وٹامن سی بھی صرف مردوں ہی نہیں خواتین کی جنسی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔یہ ان میں بانجھ پن کو ختم کرتا ہے۔ادرک میں ایلیسین (Allicin)پایا جاتا ہے جو خون کی نالیوں کو نرم کرتا ہے، جس سے خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے۔ اگر ادرک کے ساتھ امیگا3کی حامل سالمن مچھلی کھائی جائے تو اس کا فائدہ دگنا ہوتا ہے۔انڈوں میں پائے جانے والے وٹامن بی 5اور بی 6بھی مردوں اور خواتین دونوں کی جنسی صحت کو یقینی طور پر بہتر بناتے ہیں۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).