باچا خان یونیورسٹی پرحملے کا مقدمہ درج
باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کر لیا گیا ہے۔چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کر دیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او سرڈھیری کی مدعیت مین درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پروفیسر سمیت 20 افراد کو شہید جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- فوج مخالف مہم: میجر جنرل سمیت 5 سابق افسران کی پنشن مراعات واپس - 12/06/2022
- ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے - 09/06/2022
- عامر لیاقت ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے - 30/05/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).