استنبول میں بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک


\"turky\"ترکی کے شہر استنبول کے وسطی علاقے میں پولیس کی بس کے قریب دھماکے میں 11 افراد ہلاک جب کہ 36زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے اور تاریخی شہر استنبول کے وسطی علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کے مرکز بایزید چوک کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب پولیس کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
استنبول کے میئر واسپ ساہین نے واقعے میں 11 افراد کی ہلاکت جب کہ 36 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 7 پولیس اہلکار جب کہ 4 راہ گیر ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے جب کہ استبول کا ریلوے اسٹیشن اور تاریخی سلیمانیہ مسجد کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
کچھ عرصے سے ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی اور ہمسایہ ملک شام میں جاری تنازع کی وجہ سے داعش کارروائیاں کرتی رہی ہے تاہم اب تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments