دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کو نشانہ بناناچاہتے ہیں : مارک ٹونر


\"mark\"امریکا نے چار سدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کے مستقبل کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔ یہ حملے خطے کو درپیش خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کے مستقبل کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔
وائٹ ہاﺅس نے بھی پاکستان اور افغانستان میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حملے خطے کو درپیش دہشت گردوں کے خطرے کو ظاہر کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments