نیب نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو حراست میں لے لیا


قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو حراست میں لے لیا۔ ڈاکٹر مجاہد کامران کو نیب کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ ان پر غبن اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے آج (جمعرات کو) نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پر 550 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا الزام ہے، گزشتہ پیشی پر انہیں نیب کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا تھا جس کا وہ جواب نہیں دے پائے تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).