اسد عمر معیشت کے نامزد ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کو ڈنگر ڈاکٹر کہا کرتے تھے: سابق گورنر سندھ زبیر عمر


پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت معاشی بحران سے نکلنے کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر تنقید کا سامنا ہے جس پر وزراء کا کہناہے کہ مجبوری میں جانا پڑ رہاہے۔ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ وہ بہت جلد پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے، اس لیے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ادھر سندھ کے سابق گورنر اور موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی زبیر عمر نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے معیشت کے نامزد ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کے بارے مین ایسی بات کہہ دی ہے جس سے محب وطن حلقے پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر، جو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی ہیں، نے اپنے ہی بھائی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج حکومت نے فرخ سلیم کو معیشت کا ترجمان لگا دیا ہے۔ یہ وہ شخص ہے جس کے بارے میں اسد عمر کہا کرتے تھے کہ ”یہ جانوروں کے ڈاکٹر ہوں گے لیکن معیشت کے تو نہیں ہیں”۔ اور آج آپ نے انہیں اکانومی کا ترجمان بنا دیا ہے۔”

زبیر عمر کا کہناتھا کہ ابھی جو انہوں نے بات کی ہے تین چیزوں کی، اس پر دنیا ہنستی ہے۔ آپ نے منی لانڈرنگ روکنی ہے تو روکیں، اس کا معیشت کی منصوبہ بندی سے کچھ لینا دینا نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).