سب کو میری اور سلمان کی شادی کی فکر ہے: اداکارہ تبو
سلمان خان بھارتی فلم انڈسڑی کے نامور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ خوبرو کنوارے سمجھے جاتے ہیں اور اسی لیے سلمان خان سے ان کی شادی کولے کر ان کے متعدد بار سوالات کیے جاتے ہیں ایسا ہی کچھ بھارتی اداکارہ ” تبو ” کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی عمر 52 برس ہے جب کہ 46 سالہ تبو نے کبھی شادی نہیں کی۔
ان سوالوں سے تنگ آ کر بھارتی اداکارہ نے کہاہے کہ سب کو میری اور سلمان کی شادی کی فکر پڑی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ میری اور سلمان کی شادی ہے۔ اداکارہ تبو نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سب سے زیادہ مجھ سے اور سلمان خان سے شادی کے بارے میں سوالات کیے جاتے ہیں۔ اداکارہ تبو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "سب کو میری اور سلمان کی شادی کی فکر پڑی ہوئی ہے”۔ میں ان سوالوں سے تنگ آگئی ہوں، لیکن لوگ ایک ہی سوال پوچھ پوچھ کر تھکتے ہی نہیں ہیں۔



