ساجد خان خواتین سے واہیات اور فحش مذاق کرنے کے عادی ہیں: بپاشا باسو


میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو نے ’می ٹو‘ مہم کے تحت جنسی ہراسانی کے لگائے جانے والے الزامات سے متعلق کہا کہ وہ خوش ہیں کہ خواتین اس بارے میں کھل کربول رہی ہیں۔ اداکارہ نے ہدایتکار ساجد خان پر لگنے والے الزام سے متعلق کہا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم شکل‘ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ ساجد خان سب ہی خواتین سے واہیات مذاق کرتے تھے جو ان کی عادت تھی۔ ان کا رویہ لڑکیوں کے ساتھ بہت زیادہ خراب ہوتا تھا اور اس رویے سے وہ خود بھی بہت تنگ ہوئی تھیں، تاہم ہدایتکار نے کبھی ان کو ہراساں نہیں کیا۔

اداکارہ بپاشا باسو نے کہا کہ ساجد خان کے اس نامناسب رویے سے متعلق انہوں نے پروڈیوسر کو بتایا تھا کہ وہ اس رویے کے ساتھ کام نہیں کر سکتی ہیں اور اگر یہ رویہ اختیار کیا گیا توانہیں شدید غصہ آ سکتا ہے تاہم فلم مکمل ہونے کے بعد وہ فلم کی تشہیری مہم سے بھی دور ہی رہیں تھیں۔

اداکارہ بپاشا باسو نے تنوشری دتہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے سب نے ’می ٹو‘ مہم کے تحت ہمت کر کے اپنی آواز اٹھائی اور ان مردوں کے خلاف بولا جو خواتین کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ساجد خان پر’می ٹو‘ مہم کے تحت اداکارہ سالونی چوپڑا، رچل وائٹ اورخاتون صحافی نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ۔