64 برس سے پیپسی پینے والی خاتون اب کیسی نظر آتی ہیں؟


وہ خاتون جو پچھلے64 سالوں سے صرف پیپسی پی رہی ہے، اب یہ کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

 

شوگری مشروبات کو صحت کے لیے مضر قرار دیا جاتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک ایسی خاتون ہے جو گزشتہ 64سال سے صرف پیپسی پی رہی ہے اور اب بھی ایسی دکھتی ہے کہ آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق اس 77سالہ خاتون کا نام جیکی پیج ہے جس کا کہنا ہے کہ ”میں 1954ءسے اب تک صرف پیپسی ہی پی رہی ہوں اور اگر مر بھی رہی ہوں گی تو کبھی پانی نہیں پیوں گی۔“ اس کے باوجود وہ انتہائی صحت مند اور سلم سمارٹ ہے اور اس عمر میں بھی چاک و چوبند زندگی گزار رہی ہے۔

جیکی پیج کااس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ”میں اپنی اس عادت کو لت نہیں کہوں گی۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے میں پسند کرتی ہوں، میں کوئی اور چیز پینا پسند ہی نہیں کرتی۔بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ اتنی زیادہ مقدار میں پیپسی پینا اچھا نہیں ہے لیکن مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے، کیونکہ میں پانی پیتی ہی نہیں اور پیپسی کے سوا مجھے کچھ پسند ہی نہیں۔میں چائے اور کافی بھی نہیں پیتی۔اتنی دہائیاں گزر جانے کے باوجود اس کے میری صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے تو میں اس سے خوفزدہ کیوں ہوں۔میں تمام عمر سلم سمارٹ رہی ہوں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں میرا کچھ وزن بڑھ گیا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ اس لیے بڑھا کیونکہ اب میں اتنی متحرک نہیں رہی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).