دوران پرواز اگر جہاز کا انجن فیل ہوجائے تو مکمل تباہی کے امکانات کتنے ہوتے ہیں؟


دوران پرواز اگر جہاز کا انجن فیل ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟ پائلٹ نے وہ بات بتادی جو آپ کو معلوم نہیں

 

اکثر لوگ سوچتے ہوں گے کہ اگر دوران پرواز جہاز کا انجن فیل ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟ اب ایک پائلٹ نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے

ڈیلی سٹار کے مطابق پیٹرک سمتھ نامی یہ پائلٹ ایک امریکی ایئرلائن کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ دوران پرواز جہاز کا انجن فیل ہو جانا کوئی ایسی خوفناک بات نہیں ہے، جتنی کہ سمجھی جاتی ہے۔ ہوائی جہازوں کو اس خاص طریقے سے ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ اگر ایک انجن فیل بھی ہو جائے تو یہ اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل ہوتا ہے۔“

پیٹرک سمتھ کا مزید کہنا تھا کہ ”فرض محال اگر جہاز کے دونوں انجن ہی فیل ہو جائیں تو بھی جہاز ہوا میں تیرتے ہوئے 97کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتا ہے۔تمام کمرشل طیاروں کے پاس انجن فیل ہونے کے باوجود پرواز جاری رکھنے کا سرٹیفکیٹ ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ ٹیک آف کرتے ہوئے بھی جہاز کا ایک انجن فیل ہو جائے تو یہ پھر بھی ٹیک آف کا عمل جاری رکھتا ہے۔ انجن فیل ہونے سے اس پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ چنانچہ انجن فیل ہونے کی صورت میں طیارہ   گر کر تباہ ہونے کے امکانات بہت محدود ہوتے ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).