عمران خان کو خود کشی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے


 عمران خان کو خودکشی سے بچانے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے:مولانا فضل الرحمٰن

 

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کو آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے لوگوں کی امیدیں خاک میں ملا دی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘ کے مطابق بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے، مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے، معاشی مستقبل داؤ پر لگادیا ہے، عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف سے قرض نہیں لوں گا، قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا،ٖفضل الرحمٰن نے تجویز پیش کی کہ ایک فورس تشکیل دی جائے کہیں عمران خان خودکشی نہ کرلےانہیں بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).