محمد عامر کو انگلینڈ جانے کا پروانہ جاری


\"mپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کو 6 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ کے لیے ویزا جاری کردیا گیا۔
پی سی بی حکام نے بھی محمد عامر کے برطانوی ویزا جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کے مطابق عامر کو انگلینڈ کے سفر کے لیے پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات کے موصول ہونے کا انتظار ہے جس کے بعد وہ 18 جون کو ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
محمد عامر 6 سال بعد لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور اس سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔
محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انگلینڈ کے جانب ویزے کے اجرا میں تاخیر کی جارہی تھی جس کے بعد پی سی بی نے اسلام آباد میں موجود برطانوی ہائی کمشنر سے ویزے کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی حکومت سے عامر کے ویزے کے اجرا کی حمایت کی تھی۔
محمد عامر کو 2010 میں سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5 سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی جبکہ قید بھی ہوئی تھی، انھیں 6 ماہ کے لیے برطانیہ کے نوجوان قیدیوں کے انسٹیٹیوٹ میں رکھا گیا تھا۔
ان کے دورے انگلینڈ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک اور اسٹورٹ براڈ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے حمایت کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments