“ڈاکٹر” عامر لیاقت حسین کی بلاول بھٹو کے نام اشتعال انگیز ٹویٹ


نیب کی جانب سے مسلم لیگی رہنماﺅں کے خلاف ہونے والی کارروائی پر اپوزیشن رہنما سراپا احتجاج ہیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتار پر نہ صرف لیگی رہنماﺅں بلکہ بلاول بھٹو اور خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی مذمت کی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتار کی مذمت پر ممتاز عالم دین اور رکن قومی اسمبلی “ڈاکٹر” عامر لیاقت حسین بھی میدان میں آگئے اور بلاول بھٹو کو مخاطب کر کے ایک اشتعال انگیز ٹویٹ لکھ دی ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے کہا کہ “بلاول کہتے ہیں کہ ضمنی انتخابات سے پہلے شہباز شریف گرفتار کئے جائیں گے تو شک تو ہوگا…. درست!۔ میں کہتا ہوں کہ عام انتخابات سے قبل آپ کی والدہ شہید کردی جائیں، وصیت آپ.کے والد کو اچانک مل جائے اور وہ صدر پاکستان بھی بن جائیں تو بے بی شک تو ہو گا”۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).