مجھے نوکری کا جھانسہ دے کر لایا گیا لیکن 10 روز سے درجنوں مرد مجھے ریپ کر رہے ہیں: اڑیسہ میں عصمت فروش گروہ گرفتار
مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ کہ وہ روزگار کی متلاشی تھی جب اُس کی ملاقات کاجل نامی ایک خاتون سے ہوئی۔ کاجل اسے نوکری دلوانے کے بہانے ریاست اڑیسہ لے آئی۔ وہاں پُری ڈسٹرکٹ کے ایک مارکیٹ کمپلیکس میں اُسے قید کر دیا اور روزانہ 10سے 15 مرد اُس کی عزت سے کھیلتے رہے۔ دس دن تک لڑکی اس جہنم میں قید رہی لیکن بالآخر ایک دن موقع ملا تو بھاگ کر چھت پر جا پہنچی اور چیخ و پکار کرنے لگی۔ اس کی فریاد سن کر لوگ جمع ہو گئے اور پولیس کو بلا لیا گیا۔
پولیس نے فلیٹ کے دروازے توڑ کر لڑکی کو وہاں سے نکالا۔ اس کے ساتھ متعدد دیگر لڑکیاں بھی قید تھیں اور اُن سے بھی جسم فروشی کروائی جا رہی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کاجل اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بشکریہ: روزنامہ پاکستان


