صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ اس طرح کے کام کرنے میں کوئی فحش بات نہیں ہے


دوران پرواز مسافر بار بار سامنے بیٹھی لڑکی کے جسم کو ہاتھ لگانے لگا، پولیس نے پکڑ لیا تو اس حرکت کی ایسی وجہ بتادی کہ امریکی حکومت بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے

اتوار کے روز ساؤتھ ویسٹ ائیرلائن کی ایک پرواز میں جنسی ہراس کے مرتکب ہونے والے والے بدقماش شخص کی مثال کچھ ایسی  ہے جسے صدر ٹرمپ کے نظریات کی عملی تصویر کہا جائے تو غلط نا ہو گا۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر کے جسم کو گندی نیت سے چھوا، جبکہ خاتون نیند کی حالت میں تھی۔ جب اس نے بار بار یہ حرکت کی تو خاتون جاگ گئیں اور اس شیطان صفت کی شکایت عملے کو کر دی۔ عملے نے خاتون کی سیٹ تبدیل کر اور ساتھ ہی پولیس کو بھی خبردار کر دیا۔

طیارہ زمین پر اُترا تو الیگزینڈر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے پوچھا کہ ایسی گھٹیا حرکت کیوں کی، تو بجائے شرمندہ ہونے کے اس بدمعاش نے ایسا جواب دیا کہ جسے امریکا کے منہ پر طمانچہ ہی کہا جا سکتا ہے ۔ کہنے لگا کہ ’’صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ خواتین کو اُن کے نازک حصوں سے پکڑ لینے میں کوئی قباحت نہیں۔‘‘

اور اگر آپ یہ سمجھ رہے کہ اس شیطان کے چیلے نے صدر ٹرمپ پر کوئی بہتان باندھا ہے تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ جب 2016 میں امریکی عام انتخابات ہونے والے تھے تو اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو شائع کی گئی جس میں وہ ٹی وی میزبان بلی بش کے ساتھ خواتین کے متعلق انتہائی گھٹیا گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’ (کسی خاتون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جس سے وہ ملنے والے تھے)ہو سکتا ہے کہ میں ملتے ہی اس کے بوسے لینے لگوں۔ میں تو انتظار نہیں کرتا۔ جب آپ سٹار ہوتے ہیں تو وہ (خواتین) آپ کو اس کی اجازت دیتی ہیں۔ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ چاہے انہیں۔۔۔ سے پکڑ لو۔ آپ کچھ بھی کر سکتے ہو۔ ‘‘ اب آپ ہی بتائیے، ایسے رہنما کا اگر کوئی ماننے والا ہو گا تو سرعام خواتین کی عزت پر حملہ کرنے میں اسے کیا عار ہوگا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).