ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا سب سے بہترین وقت کیا ہو سکتا ہے؟


سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا سب سے بہترین وقت بتا دیا

 

خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے جنسی صحت بنیادی اہمیت کی حامل ہے مگر بدقسمتی سے مردوں کی ایک بڑی تعداد کمزوری کے باعث ازدواجی فرائض کی کما حقہٗ ادائیگی نہیں کر پاتی۔ یہ مسئلہ بڑی پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے، اور اس سے نجات پانے کے لئے لوگ مہنگی ادویات پر رقم بھی ضائع کرتے ہیں اور فائدہ بھی نہیں ہوتا۔ ایسے پریشان حال مردوں کو سائنسدانوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح کے وقت فرائض کی ادائیگی کی کوشش کر کے دیکھیں تو یقیناً واضح فرق محسوس کریں گے۔

جنسی مصنوعات بنانے والی کمپنی ’لَو ہنی‘نے اس موضوع پر ایک تحقیق کروائی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ صبح کے وقت قدرتی طور پر مردانہ قوت عروج پر ہوتی ہے اور اگر اس وقت ازدواجی فرائض کی ادائیگی کی جائے تو کارکردگی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صبح کے وقت مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی لیول عروج پر ہوتا ہے، اور اسی ہارمون کا دوسرا نام مردانہ طاقت۔

اس حوالے سے 2300 افراد پر تحقیق کی گئی اور پتا چلا کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لئے بہترین وقت صبح چھ سے نو بجے کے درمیان ہے، اور اس دورانیے میں سے بھی بہترین وقت پونے آٹھ بجے کا ہے۔ یہ وقت یوں تو سب کے لئے فائدہ مند ہے مگر خصوصاً جن افراد کو مردانہ کمزوری کا سامنا ہے انہیں ضرور صبح کے اوقات میں کوشش کرنی چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).