سنی لیون کے بھائی نے انہیں پیسے کمانے کا ذریعہ کیسے بنایا؟ کیا سنی کا تعاون شامل تھا؟


سنی لیونی کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے۔ چاہے بچپن میں اسکول میں برداشت کی تکلیفیں ہو یا ایڈلٹ فلموں میں انٹری کی کہانی ہر پہلو سب کے سامنے ہے۔

سبھی جانتے ہیں کہ سنی نے اپنی مرضی سے ایڈلٹ فلموں میں قدم رکھا تھا۔

ان کی انٹری ہٹ رہی اور انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ کر اس انڈسٹری میں اولین پوزیشن حاصل کی۔

اس تمام کام کی وجہ سے سنی پر تو پیسوں کی برسات ہوہی  رہی تھی ساتھ میں ان کے بھائی بھی اپنی پاکٹ منی اپنی بہن کے ذریعہ ہی نکالنے لگے تھے۔

اس بات کا انکشاف سنی کے بھائی سندیپ وہرا نے  فلم ’موسٹلی سنی‘ میں کیا۔

سندیپ نے بتایا کہ انہوں نے سنی کے آٹوگراف  سے خوب پیسے کمائے۔

سنی لیونی کے بھائی نے کچھ اس طرح بیچے تھے بہن کے اشتہار

فائل تصویر

اپنی اس ترکیب کے بارے میں سندیپ نے بتایا کہ وہ اپنے ہاسٹل کے کمرے میں سنی کا دستخط کیا ہوا پوسٹر لگاتے تھے۔

اس کے بعد جو بھی کمرے میں وہ پوسٹر دیکھتا وہ اس پوسٹر کو حاصل کرنا چاہتا اور انہیں اس کے بدلے پیسے آفر کرتا۔

سندیپ بھی اپنی دوستی دکھاتے ہوئے پوسٹر دے دیتے اور اگلے ہی دن نیا پوسٹرکمرے میں لگا لیتے تھے۔

Facebook Comments HS