کیا خلا میں حاملہ ہونا ممکن ہے؟


تاریخ میں پہلی مرتبہ زمین سے باہر بچہ پیدا کرنے کی تیاریاں

انسان نے خلاءکا سفر تو بہت کر لیا، تو اب خلاءمیں بچہ پیدا کرنے کے متعلق کیا خیال ہے؟ جی جناب، خلائی سفر کی تاریخ میں پہلی بار ایک حاملہ خاتون کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جو زمین سے بہت دور جا کر ایک خلائی سٹیشن پربچے کو جنم دے گی۔

میل آن لائن کے مطابق اس خلائی مشن میں حاملہ خاتون کے ساتھ میڈیکل عملہ بھی جائے گا تاکہ خلائی سٹیشن پر بچے کی بخیروعافیت پیدائش کو ممکن بنایاجاسکے۔ یہ انوکھا منصوبہ نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی خلائی کمپنی ”سپیس لائف اوریجن“ کا ہے، جس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2024ءمیں پہلی خلائی پیدائش کے لئے مشن روانہ کردیا جائے گا۔ اس مشن کے لئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ ابھی سے شروع کردیا گیا ہے تاکہ منتخب شدہ خاتون کی تربیت کا آغاز کیا جا سکے۔

خلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مشن کا بنیادی مقصد یہ جاننا ہے کہ خلا میں بچے کو جنم دینا کیسا رہے گا، اور زچہ و بچہ کے لئے اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ یہ اقدام خلا میں انسانی بستیاں بسانے کے خواب کی تکمیل کی جانب پہلا قدم بھی قرار دیا جارہا ہے۔ کمپنی اس بات پر بھی سوچ بچار کررہی ہے کہ خلا میں مردانہ سپرم اور زنانہ بیضوں پر مرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ کیا جائے تاکہ یہ جاننا ممکن ہوسکے کہ فطری طریقے سے خلا میں حمل کا ٹھہرنا کس حد تک ممکن ہے۔ اس ضمن میں اہم سوال یہ ہے کہ کشش ثقل کی قوت انتہائی کمزور ہونے کے باعث سپرم کی حرکت کس طرح متاثر ہوگی اور کیونکر اس کے لئے ممکن ہوسکے گا کہ یہ بیضے کو فرٹیلائز کرسکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).