میں جلد ہی ڈونکی کنگ کو دیکھ لوں گا: زرداری


سینئر صحافی حامد میر نے آصف زرداری کی لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے بارے میں ٹویٹ کی۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ایک بہت ریلیکسڈ موڈ میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا ”میں بہت جلد ڈونکی کنگ کو دیکھ لوں گا“۔
جیو کی اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ اپنی کہانی، پروڈکشن اور اعلی درجے کے گرافکس کے علاوہ سٹوری لائن کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہے۔ اسے سیاسی تناظر میں پہلے بھی استعمال کیا جا رہا تھا لیکن آصف زرداری جیسے بڑے سیاستدان کی اس میں دلچسپی معنی خیز ہے۔

Facebook Comments HS