مولوی خادم رضوی کا معاشی چورن اور عسکری سرمہ : کمپنی کی مشہوری کے لئے بالکل مفت


وزیراعظم عمران خان کے مطابق اس وقت پاکستان کے قرضوں کی مالیت 30 ہزار ارب ہے تاہم اب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے یہ قرض اتارنے کا سب سے آسان ’نسخہ‘ بتا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان پوری دنیا کے سامنے کھڑا ہو کر قرضوں پر عائد سود دینے سے انکار کردے اور اگر کوئی چڑھائی کرنے کی کوشش کرے تو پھر انہیں کہیں کہ ”لو فیر غوری آیا جے۔۔۔“ (غوری میزائل چلا دیں)۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے قرضے اتارنے کا ’نسخہ‘ بالکل مفت بتا رہا ہوں۔ پاکستان پوری دنیا سے کہے کہ چونکہ اسلام میں سود جائز نہیں اس لئے ہم ان قرضوں پر عائد سود کی رقم ادا نہیں کریں گے، بلکہ صرف اصل رقم ہی ادا کریں گے۔ اور وہ بھی تب، جب ہمارے پاس پیسے ہوں گے۔ ”چلو۔۔۔ نکلو۔۔۔“

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک اکڑ دکھائے تو کہیں ”آﺅ فیر۔۔۔“ (لڑائی کر لیں) ان کا کہنا تھا کہ وہ برائلر چوزے ہیں، آپ سے کیا لڑائی کریں گے اور اگر چڑھائی کرنے کی کوشش کریں تو پھر کہیں کہ ”لو جی غوری آیا جے فیر “ (ہم غوری میزائل چلانے لگے ہیں )۔ بس اتنی سی بات ہے، آپ بتائیں کہ پاکستان کا قرض اتر نہیں گیا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).