اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رہائش گاہ میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی


اسپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی ، ریسکیو نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آتشزدگی سے سپیکرہاوس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سپیکر ہاوس کا فرنیچر اور دیگرسامان جل کرراکھ ہو گیا ہے۔ ریسکیو نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ چیف سیکیورٹی افسر نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس پر کارروائی کرتے ہو ئے پولیس نے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسپیکر ہاوس تاحال سابق اسپیکر رانا محمد اقبال کے زیر استعمال ہے۔ 16 اگست کو نئے اسپیکر کا انتخاب ہوا تاہم ابھی تک سابق اسپیکر نے رہائش گاہ نہیں چھوڑی ہے.

Facebook Comments HS