خیبر پختون خوا پولیس کے لاپتہ ایس پی طاہر خان کا اہلیہ سے رابطہ ہو گیا


 

خیبر پختون خوا پولیس کے لاپتہ ایس پی طاہر خان کا اہلیہ سے رابطہ ہو گیا ہے۔ مبینہ طور پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔ تاہم یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ وہ کہاں ہیں اور رابطہ کیوں نہیں کر رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس پی طاہر خان نے اہلیہ کے نام میسج میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور جہاں موجود ہیں وہاں سگنل کا مسئلہ ہے، لیکن جلد گھر پہنچ جائیں گے۔ ایس پی طاہرخان گذشتہ روز تھانہ رمنا کے علاقے سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ وہ پشاور میں تعینات ہیں۔

ان کی گمشدگی کے حوالے سے وفاقی پولیس نے کے پی پولیس کو بھی آگاہ کردیا تھا۔

Facebook Comments HS