جاپانی خواتین بڑھاپے میں بھی جوان کیوں نظر آتی ہیں؟


جاپانی خواتین بڑھاپے میں بھی جوان کیوں نظر آتی ہیں؟ بالآخر راز سامنے آگیا

 

جاپان کی خواتین بڑھاپے میں بھی نوجوان نظر آتی ہے جو باقی دنیا کے لیے ایک قابل رشک معمہ تھا، جو بالآخر کھل گیا ہے۔ ویب سائٹ holisticlivingtips.com کے مطابق کھانے پینے اور رہن سہن کچھ عادات ایسی ہیں جو جاپانی خواتین کو موٹاپے سے بچاتی اور بڑھاپے میں بھی نوجوان رکھتی ہیں۔ ان میں پہلی یہ ہے کہ جاپانی خواتین سبز چائے سے محبت کرتی ہیں اور کثرت سے پیتی ہیں۔ جاپان میں پاؤڈر والی سبز چائے کو میچا کہتے ہیں، جسے بنانا جاپانیوں کے لیے کسی تقریب سے کم نہیں ہوتا اور یہ ان کی ثقافتی سرگرمیوں کا بھی حصہ ہے۔یہ چائے اپنی شاندار لذت کے ساتھ ساتھ موٹاپا کم کرنے اور کینسر اور دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات کو کم کرنے کا کام دیتی ہے۔

پھر جاپانی خواتین کھانا بہت کم کھاتی ہیں اورکام کرتے ہوئے تو کبھی نہیں کھاتیں۔ جاپانی معاشرے کی یہ روایت ہے کہ وہ کھانے کو تقدس کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کھانا کھاتے ہوئے کوئی کام کرنا تو دور کی بات، ٹی وی تک نہیں دیکھتے۔وہ بہت آہستگی سے اور اچھی طرح چبا کر کھانا کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جاپان میں خمیری کھانے بہت زیادہ کھائے جاتے ہیں، جو جسم میں بیکٹیریا کا توازن برقرار رکھنے اور موٹاپے پر قابو پانے کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ سمندر سے حاصل ہونے والی خوراک کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں جو کہ اومیگا تھری سمیت کئی انتہائی مفید غذائی اجزاء کی حامل ہوتی ہے اور ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہے۔ جاپانی خواتین کی اکثریت مارشل آرٹس میں بھی دلچسپی رکھتی ہے اور اسے باقاعدگی سے سیکھتی ہے۔ یہ بھی ان کی دیرپا جوانی کا ایک راز ہے۔ جاپانی لوگ پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو کہ دل کی صحت اور ذہنی آسودگی کی ضمانت ہوتا ہے۔

جاپان کے لوگ ’ہاٹ سپرنگ باتھ‘ کے دلدادہ ہیں اور وہاں کا پانی بھی ایسا ہے۔ جاپانی میں آتش فشاں پہاڑ ہزاروں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور زیرزمین پانی گرم ہوتا ہے اور اس میں میگنیشیم، کیلشیم اور سیلیکا جیسے منرلز پائے جاتے ہیں۔اس پانی سے نہانا دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور خون میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھاتا ہے، جس سے جلد نرم وملائم ہوتی ہے اور انسان کو ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے۔ جاپان کے لوگوں کے کھانا پکانے کے طریقے بھی انتہائی صحت مندانہ ہیں۔ وہ کچے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں اور تیل میں فرائی کیے ہوئے کھانے شاذ و نادر ہی کھاتے ہیں اور جب کھائیں بھی تو بہت کم کھاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).