جمائما خان؟


جمائمہ خان کی یہ حالت کس نے کی ؟ حیران کن خبر آگئی

 

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان اپنی زندہ دلی کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ خاص مواقع پر ان کی وضع قطع سب سے نرالی نظر آتی ہے۔ ٹرمپ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام ہو یا شام کے مہاجر بچوں کے تحفظ کی بات ، جمائمہ خان نے نہ صرف ان معاملات پر آواز بلند کی بلکہ کچھ اس طرح کے روپ دھارے جن سے معاملات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی، اب انہوں نے ہالووین بھی نرالے ڈھنگ میں منائی ہے۔

ہالووین کا تہوار مغرب میں گزشتہ روز (31 اکتوبر) کو منایا گیا ۔ اس روز لوگ مختلف ڈراﺅنے روپ دھار کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ اس طرح بری روحیںاور غیر مرئی قوتیں ان سے دور ہوجائیں گی ۔ جمائمہ خان نے بھی ہالووین پر ’ذرا ہٹ کے‘ انداز اپنایا اور ایک ایسی خاتون کے بھیس میں نظر آئیں جو تشدد کا شکار ہوئی ہے۔

جمائمہ کی ہالووین والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی گود میں ایک بچہ (گڑیا) ہے اور ان کی آنکھ سوجی ہوئی ہے جو تشدد کا پتا دیتی ہے۔ یہ تصویر بظاہر تو ہالووین کے تہوار کیلئے ہے لیکن اس میں ان خواتین کے مسئلے کو بھی بہترین انداز میںاجاگر کیا گیا ہے جو گھریلو تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات لگے تو ان کے خلاف دنیا بھر کی خواتین نے احتجاج کیا تھا۔برطانیہ میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران جمائمہ خان نے ٹرمپ کے پتلے کو کمر پر لاد کر کچھ اس انداز میں پیش کیا جیسے وہ انہیں بھی ہراساں کر رہے ہوں ۔ جمائمہ کے اس روپ کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ ٹرمپ سے کوئی خاتون محفوظ نہیں ہے۔

شام میں جاری خانہ جنگی اور بچوں پر کیمیکل حملوں کے خلاف بھی جمائمہ خان مظاہروں میں کچھ اسی قسم کے کاسٹیوم پہن کر شرکت کر چکی ہیں جن سے حالات کی سنگینی بہتر انداز میں عیاں ہوتی ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).