ملک کی اہم ترین شاہراہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا
ملک بھر میں جاری احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینر لگا کر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس وے کو بند کرنے کا انکشاف معروف صحافی طلعت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیا اور لکھا ”اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینر لگا کر بلاک کر دیا گیا۔ پاکستان کو شرمندگی کی اس نہج پر لانے والوں کو خصوصی تمغے ملنے چاہئیں۔“
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے۔
Facebook Comments HS



