زلیخا نے مجھ سے فحش تصویریں بھی مانگیں


انٹرنیٹ پر مسلمان مردوں کو سہانے خواب دکھا کر لوٹنے والی نوجوان لڑکی

انٹرنیٹ پر فراڈ اب کوئی اچنبھے کی بات نہیں رہی، آئے روز ہمیںانٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کے لٹنے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ اب برطانیہ سے ایک لڑکی کی خبر آ گئی ہے جو مسلمان مردوں کو اپنی محبت کے چنگل میں پھنسا کرنے انہیں لوٹتی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق 21سالہ زلیخا بی بی نامی یہ لڑکی مسلمانوں کے لیے بنائی گئی رشتوں کی ویب سائٹ سنگل مسلم ڈاٹ کام کے ذریعے مسلمان مردوں سے رابطہ کرتی، ان سے محبت کا اظہار کرتی اور شادی کے سہانے خواب دکھا کر ان سے رقم لوٹتی تھی۔

زلیخا کے ہاتھوں لٹنے والے ایک مرد نے پولیس کو رپورٹ کی جس نے تحقیقات کے بعد اس نوسرباز لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ اس مرد نے بتایا کہ ”لڑکی نے اسے سے مذکورہ ویب سائٹ پر رابطہ کیااورمجھ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ میں بھی اس سے بات چیت کرنے لگا اور مجھے اس سے محبت ہو گئی۔ جب مجھے اس پر کافی اعتماد ہو گیا تو اس نے مجھ سے پیسے مانگنے شروع کر دیئے، کبھی گھر کے کرائے کے لیے اور کبھی دیگر کسی بہانے سے۔ ایک بار اسے نے پاکستان جانے کے لیے ٹکٹ کے پیسے مانگے اور بتایا کہ وہاں اس کی دادی شدید بیمار ہے۔ ہمارا تعلق دو ماہ تک رہا اور اس دوران اس نے مجھ سے مجموعی طور پر7ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 12لاکھ 19ہزار روپے)لیے۔ اس دوران اس نے کئی بار مجھ سے میری فحش تصاویر بھی حاصل کیں۔ تاہم پیسے لینے کے بعد اس نے بات چیت بند کر دی۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ اکاﺅنٹ ہی فرضی نام سے بنایا گیا تھا۔“عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زلیخا بی بی کو 18ماہ کی معطل سزا سنا دی ہے اور متاثرہ شخص کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).