ان دونوں لڑکیوں میں کیا رشتہ ہے؟


’مجھے لوگ میری بیٹی کی ماں نہیں بلکہ بہن سمجھتے ہیں کیونکہ میں اپنی جلد کے لئے یہ چیز استعمال کرتی ہوں‘

 

بعض لوگ عمر چور ہوتے ہیں جو اپنی اصل عمر سے کہیں کم نظر آتے ہیں لیکن ایک برطانوی خاتون ایسی ہے جسے لوگ اس کی 16سالہ بیٹی کی ماں سمجھنے کو ہی تیار نہیں ہوتے بلکہ اسے اس کی بہن قرار دیتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون مشعیل جیلڈر ہے جو برطانوی علاقے ایسیکس کی رہائشی ہے اور اس کی عمر 35سال ہے۔ وہ تین بچوں 16سالہ ایلی، 14سالہ اووین اور 11سالہ ایلفی کی ماں ہے۔ وہ جب کہیں اپنی بیٹی ایلی کے ساتھ باہر جاتی ہے تو لوگ ان دونوں کو بہنیں سمجھتے ہیں اور اگر مشعیل انہیں بتائے کہ ایلی اس کی بہن نہیں بلکہ بیٹی ہے تو وہ یقین ہی نہیں کرتے۔

مشعیل کا کہنا ہے کہ اس کی جلد کی تروتازگی، خوبصورتی اور اصل عمر سے کم دکھائی دینے کا سبب ایک انتہائی سستی جراثیم کش کریم ہے۔ اس کریم کا نام سیولون(Savlon)ہے اور اس کی قیمت صرف 1.99پاﺅنڈ (تقریباً 346روپے) ہے۔ مشعیل کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے میں یہ کریم روزانہ دو بار استعمال کرتی آ رہی ہوں۔میں اس کریم کو موئسچرائزر کے طور پر استعمال کرتی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ یہی میری دیرپا جوانی کا راز ہے۔میں جب بھی اپنی بیٹی کے ساتھ شاپنگ کے لیے سٹور میں یا کلب میں جاتی ہوں تو اپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھتی ہوں کیونکہ کوئی بھی مجھے اس کی ماں ماننے کو تیار نہیں ہوتا تو پھر میں انہیں اپنا کارڈ دکھا دیتی ہوں، جس پر وہ ششدر رہ جاتے ہیں اور مجھ سے میری جلد کی اس خوبصورتی اور کم عمر نظر آنے کا راز پوچھنے لگتے ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).