کبڈی کی ماہر لڑکی مرد پہلوانوں کو چت کیسےکرتی ہے؟


دیسی کشتیوں کی ماہر وہ بھارتی حسینہ جو اکھاڑوں میں مرد پہلوانوں کے چھکے چھڑوادیتی ہے،وہ مردوں کو کون سا داو لگا کر چت کرتی ہے،جان کر آپ بھی اسکی مہارت پر عش عش کراٹھیں گے

 

عامر خان کی فلم دنگل کی کامیابی کے بعد بھارتی لڑکیوں میں بھی دیسی کشتیوں کا شوق بڑھ گیا ہے اور وہ مردوں کے ساتھ اکھاڑوں میں پنجہ لڑا کر اور رانوں پر تھاپڑے مار کر کشتیاں لڑنے پر اتر آئی ہیں۔دیسی کشتیوں کا سب سے زیادہ جنون بھارتی ریاست ہریانہ کی لڑکیوں میں پایا جاتا ہے ،ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اشوانی بی ایس ایف کے نام سے اکھاڑے میں مرد پہلوانوں سے کشتی لڑتی ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ملازم ہے اور سرحدی دیہی علاقوں میں کشتیاں لڑتی ہے ۔ ڈھول کی تھاپ پر جب وہ اکھاڑے میں آتی ہے تو اس وقت سماں دیدنی ہوتا ہے ۔ پہلوان کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کی سانسیں بھی تیز ہوجاتی ہیں ۔دراز قامت اشوانی اپنے مد مقابل پہولان کو ” پٹھی “مارکر چت کردیتی ہے ۔

اشوانی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جونہی مدمقابل اسکے داو میں آتا ہے وہ اسکو چشم زدن میں پٹھی مارکر کاندھوں کے اوپر سے اٹھاتی ہوئی اکھاڑے میں پٹخ دیتی اور اس پر سوار ہوکر اسکے کاندھے زمین سے ہموار کردیتی ہے ۔اشوانی خواتین پہلوانوں سے بھی کشتیاں لڑتی ہے تاہم اسکی سب سے مقبول کشتی سامبا گاوں میں ہونے والے مشہور دنگل کی ہے جس نے بھارتی سوشل میڈیا میں اسکی دھوم مچا دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).