کون سے میاں صاحب؟ انہیں میرا سلام دے دیجئے گا: چوہدری نثار علی نے وضع داری چھوڑ دی
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مولانا سمیع الحق کی وفات پر تعزیت کے لئے مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے۔ مولانا سمیع الحق کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے انہیں بتایا کہ کچھ دیر میں میاں (نواز شریف) صاحب مدرسہ حقانیہ، اکوڑہ خٹک آ رہے ہیں، کیا آپ اْن کا انتظار کریں گے؟ چوہدری نثار نے اس سوال پر حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا، کون سے میاں صاحب؟ میں تو جارہا ہوں۔ میری جگہ آپ ان کو میرا سلام دیجیے گا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ اب تک مولانا سمیع الحق کے قاتلوں تک نہ پہنچنا تشویشناک ہے، گالم گلوچ سیاست بن چکی ہے،اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کو راستہ دیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ اس قسم کا ظلم ہوجانا تشویش ناک بات ہے، اب تک قاتلوں تک نہ پہنچنا اس سے بڑی تشویش ناک بات ہے، مولانا سمیع الحق کی وفات پاکستان کا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال تشویش ناک ہے ،اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کو راستہ دیں، بطور پاکستانی اس ملک کو استحکام کی ضرورت ہے،


