اٹلی کے نائب وزیر اعظم کی وہ بے لباس تصویر جو علیحدگی کے بعد گرل فرینڈ نے انٹرنیٹ پہ ڈال دی

اٹلی کے نائب وزیراعظم کی محبوبہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے ساتھ قطع تعلقی کا اعلان کر دیاہے اور ساتھ ہی اپنی اور نائب وزیراعظم کی ایسی شرمناک تصویر بھی پوسٹ کر دی ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 45سالہ نائب وزیراعظم میٹیو سیلوینی اور 35سالہ ٹی وی سٹاراورسابق ماڈل الیزا ایسوارڈی 3 سال سے تعلق میں تھے اور اکثر پاپارازی فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لیک کرتے رہتے تھے۔ اس بار الیزا نے خود ہی اپنی اور میٹیو کی ایک تصویر لیک کر دی جس میں دونوں برہنہ حالت میں ایک کمرے میں موجود ہوتے ہیں۔
تصویر میں میٹیو الیزا کے کندھے پر سر رکھ کر سو رہا ہوتا ہے اور بظاہر اس تصویر سے بے خبر ہوتا ہے۔ اس کے جسم پر کوئی لباس موجود نہیں ہوتا، جبکہ الیزا نے اپنی جسم کو ایک سفید تولیے سے ڈھانپ رکھا ہوتا ہے اور چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ یہ سیلفی بنا رہی ہوتی ہے۔تصویر کے ساتھ میٹیو کے ساتھ قطع تعلق کا اعلان کرتے ہوئے الیزا نے لکھا کہ ’’ہم نے آج تک ایک دوسرے کو آج تک جو کچھ دیا ان میں سے ’یہ چیز‘ نہیں ہے جسے میں یاد کروں گی، بلکہ میں ان چیزوں کو یاد کروں گی جو ہم ایک دوسرے کو دے سکتے تھے لیکن نہیں دے سکے۔اس سچے پیار کے لیے بے پناہ عزت کے ساتھ، شکریہ، میٹیو۔‘‘
واضح رہے کہ میٹیو اٹلی کے وزیرداخلہ بھی ہیں اور پناہ گزینوں کے اٹلی میں داخلے کی سخت مخالف ’اینٹی امیگرنٹ لیگ پارٹی‘ کے لیڈر ہیں۔ وہ اس وقت گھانا جانے کے لیے پرواز میں سوار تھے جب الیزا نے ان سے قطع تعلق کے اعلان پر مبنی یہ پوسٹ کی۔اس کی طرف سے میٹیو کے ساتھ تعلق ختم کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔



