رانا مشہود اور حمزہ شہباز پولٹری کے ناجائز کاروبار کی وجہ سے ’’ککڑی مافیا ‘‘ کہلاتے ہیں: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ککڑی مافیا کو زیب نہیں دیتا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک دوست پالیسز اور بیرون ملک دوروں پر تنقید کرے۔ آل شریف کا یہ پرانا وطیرہ ہے جب تک حکومت میں رہتے ہیں قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگاتے ہیں مگر جب احتساب کا سامنا کرناپڑ جائے تو ساتھ ہی جمہوریت کو خطرہ ہے کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر رانا مشہود نے پولٹری انڈسٹری پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کی ککڑی مافیا کے طور پر شہرت سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے، ایسے بدنام زمانہ افراد کو ملک کے وزیر اعظم پر دشنام طرازی زیب نہیں دیتی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).