مولانا خادم رضوی اور اداکار احسن خان


خادم حسین رضوی کی جہاز میں سفر کرنے کی تصویر سامنے آ گئی مگر ان کیساتھ کون ہے؟ جواب آپ تصور بھی نہیں کر سکتے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ کیا تو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اس کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا اور پھر ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔

اس دوران علامہ خادم حسین رضوی کی کئی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں تاہم اب ان کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس نے پاکستانیوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا اور سوشل میڈیا صارفین کی تو جیسے ’چاندی‘ ہو گئی جنہیں دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تبصرے کرنے کا بہترین موقع میسر آ گیا۔

یہ تصویر کسی طیارے کے اندرونی حصے کی ہے جس میں علامہ خادم حسین رضوی اپنی نشست پر بیٹھے فون پر کسی سے گفتگو کرنے میں محو ہیں مگر جس نے سب لوگوں کی توجہ حاصل کی، وہ تھے اداکار احسن خان، جو اتفاق سے اسی جہاز میں سفر کر رہے تھے اور کسی مسافر نے بہترین موقع ملتے ہی دونوں کی اکٹھے تصویر بھی بنا لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر خوب دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).