سابق بیوی کی نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پہ وائرل کرنے والا شوہر کراچی سے گرفتار


سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا شوہر گرفتار

 

 ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں شوہر کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  کراچی کے علاقے گارڈن میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں شوہر نعمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نعمان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض اور جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے تصاویر آپ لوڈ کرنے کے شواہد حاصل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).