مجھے پتہ ہے کہ میرا کون سی طاقتوں سے جھگڑا ہے: زرداری


سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور ایم این اے آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں کہا ہے کہ آپ کو پتہ نہیں مجھے پتہ ہے کہ کون سی طاقتوں سے میرا جھگڑا ہے اس کے باوجود میں نے اکلوتا بیٹا اور بیٹیوں کو لڑائی کے میدان میں اتارا ہے۔ موت برحق ہے۔ میرے بعد میرے بچے عوام کی خدمت کریں گے۔ اگر وہ اس قابل ہوئے تو عوام ان کو ووٹ دیں گے۔

باندھی میں پیپلزپارٹی کے رہنما میر ڈاھری کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہزاروں افراد کو روزگار دیا ہم بی بی شہید کا مشن پورا کریں گے ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کی امانت اٹھا کر خود سیاست کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کا مشن پورا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).